باری تھیٹر کو سیل کر دیا گیا

18 Jun, 2023 | 11:45 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی اور محکمہ داخلہ کی جانب سے لائسنس معطل ہونے کا معاملہ ، محکمہ ڈی سی نے باری تھیٹر اقبال ٹاؤن کو سیل کر دیا۔ 

 خلاف ورزی پر لائسنس معطل ہونے کے باوجود ڈرامے کی نمائش جاری رکھی گئی، پنجاب آرٹس کونسل کے مراسلے پر محکمہ ڈی سی نے باری تھیٹر کو سیل کر دیا ۔جن اداکاراؤں کے خلاف محکمہ داخلہ نے انکوائری کی ان پر بھی ایک ماہ کے لئے پابندی لگا دی  گئی.

باری تھیٹر کے لائسنس معطل ہونے کے باوجود ڈرامے کی نمائش جاری رکھی گئی تھی۔

مزیدخبریں