یونانی کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

18 Jun, 2023 | 10:47 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نےکارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ محمد شبیر نے متاثرہ شہریوں کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ ایجنٹ کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ایجنٹ نے فی کس 23 لاکھ روپے مختلف لوگوں سے وصول کئے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نے ایجنٹ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایجنٹ کو متاثرہ کی فیملی کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں