ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کے پہلوان بکرے نےفیصل آباد میں مقابلہ حسن جیت لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال:   پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے خوبصورت ہیوی ویٹ پہلوان بکرے نے فیصل آباد میں ہونیوالے مقابلہ حسن میں اپنی خوبصورتی کی دھاک بٹھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا، راجن پوری نسل کے ناز نخروں سے پلے بکرے کا اپنے شہر پہنچنے پر پہلوانی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔

 یوں تو پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے تگڑے پہلوان اپنے فن پہلوانی کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں مگر اس بار پہلوانوں کے شہر کے خوبصورت ہوی ویٹ بکرے نے فیصل آباد میں ہونیوالے 25 ویں مقابلہ حسن میں اپنی خوبصورتی کی دھاک بٹھاتے ہوے مقابلے میں پاکستان بھر سے آئے بکروں کو مات دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 مقابلہ حسن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پہلوانوں کے شہر کے راجن پوری نسل کے ناز نخروں سے پلے بکرے کے مالک کو ملے دو لاکھ اور چیمپیئن کی ٹرافی،جبکہ مقابلوں میں دوسری پوزیشن بھی پہلوانوں کے شہر کے شیرو نامی بکرے نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ہوی ویٹ راجن پوری نسل کے خوبصورت سفید بکرے کے مالک نے اس کا نام غلام مصطفی رکھا ہے جسے اس نے خوب ناز نخروں کیساتھ خالص دیسی خوراکیں جن میں دودھ، دہی،مکھن لسی،پہلوانی سردائی دیسی گھی اور دیگر دیسی خوراکیں کھلا کے اپنے بچوں کی طرح پالا ہے۔

چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد چیمپیئن ہوی ویٹ پہلوان بکرا جب اپنے آبائی شہر پہنچا تو شہریوں نے چیمپیئن پہلوان بکرے کا بھی پہلوانی انداز میں تاریخی پرتپاک استقبال کیا،شہریوں اور بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور چیمپیئن پہلوان بکرے پر گل پاشی اور خوب سیلفیاں بنائیں۔

مالک کا کہنا ہے کہ چیمپیئن پہلوان راجن پوری نسل کے سفید رنگ کے ہوی ویٹ کو بکرے کو خوب ناز نخروں سے پالا ہے، سردیوں میں ہیٹر اور گرمیوں میں کولر اور اے سی کا انتظام اور چیمپیئن پہلوان بکرے کی خدمت کیلئے دو ملازم رکھے ہیں، اس سال عید قرباں پر چیمپیئن ہوی ویٹ پہلوان بکرے کو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے گا۔