ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے حوالہ سے غفلت برتنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا اور انکوائری کے بعد ذمہ دار پائے گئے افسروں کو برطرف کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے یونان کشتی سانحہ کی انکوائری اور انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد اور گروہوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم اتوار کو دن میں جاری کیا گیا تھا۔ رات نو بجے انہوں نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ایک بار پھر یونان کشتی سانحہ کی مکمل تحقیقات اور اس سانحہ کا سبب بننے والے انسانی سمگلروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور انسانی سمگلنگ کے جرم کے حوالہ سے فرائض کی دائیگی میں غفلت برتنے والے سرکاری اہلکاروں کو سخت سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یونان کے ساحل پر بحیرہ روم میں کشتی کے الٹنے کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں حقائق کا پتہ لگانے کے لیے میں نے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ میں نے پاکستان کے دفتر خارجہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے اور قوم کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے ہر سطح پر فوری رابطہ قائم کرے۔
میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انکوائری کے بعد ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا اور ذمہ دار پائے گئے افسروں کو برطرف کیا جائے گا۔
In order to ascertain facts in the wake of the tragic incident of the capsizing of the boat in the Mediterranean Sea off the coast of Greece, I have ordered a high-level inquiry. FIA & other law enforcement agencies have been tasked to tighten the noose around the individuals…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2023