ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔
سپریم کورٹ نے 15 جون تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 557 تک پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق عدالت عظمی میں زیر التواء سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 758 ہو گئی، زیر التواء فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 915 ہے، زیر التواء نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 438 ہے، جبکہ زیر التواء فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 62 ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء آئینی درخواستیں 130 ہیں، جبکہ 25 از خود نوٹس زیر التواء ہیں۔