ویب ڈیسک: دنیا بھر کے مسلمان ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں کیونکہ اسی کی مناسبت سے فریضہ حج کا آغاز ہو گا، ایسے میں سعودی عرب سمیت مختلف اسلامی ملکوں میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں۔
انڈونیشیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈو نیشیا میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آ یا، اس لیے عید الاضحیٰ 29 جون کو ہو گی ، انڈو نیشیا کے ساتھ ساتھ ملائیشیا، برونائی میں بھی ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے وہاں بھی عید الاضحٰ 29 جون کو ہو گی۔
چاند نظر آنے سے ذی الحجہ اسلامی مہینے کا آغاز ہوتا ہے جس میں حج کی ادائیگی کے بعد عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے، عید الاضحی کا پہلا دن 10 ذی الحجہ کو آتا ہے،یوم عرفات ذی الحجہ کی نویں تاریخ کو آتا ہے،اسلام کے 5ستونوں میں سے ایک، حج سعودی عرب میں مکہ کی زیارت ہے، جسے ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار ضرور کرنا چاہیے اگر وہ استطاعت رکھتا ہو۔