ویب ڈیسک: سمندری طوفان بپر جوئے کے خوف سے پاکستان میں جنوبی سندھ اور بھارت کی ریاست گجرات میں لوگوں نے روزمرہ کام بند کر دیئے تھے اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد نقل مکانی کر کے محفوظ علاقوں میں منتقل ہو گئے لیکن اس شدید طوفان کے دوران ایسا جوڑا بھی ہے جس نے اپنی شادی ملتوی کرنے سے انکار کر دیا اور شدید طوفان میں شادی رچائی۔
ریاست گجرات کے علاقے ماہی ساگر میں طوفان کے دوران شادی کے پھیرے لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید بارش اور جھکڑکے دوران ایک جوڑا شادی کیلئے پھیرے لے رہا ہے۔ منڈپ میں موجود پجاری جی اور دلہ دولہا کے سب رشتہ دار بارش کی بوچھاڑ سے شرابور ہو رہے ہیں لیکن سب لوگ یون شادی کی رسم میں مگن ہیں جیسے بارش سے کچھ پریشانی نہ ہوئی ہو۔
سائیکلون کی تیز ہواوں سے شامیانہ کو اڑنے سے بچانے کے لئے دلہن کے کئی رشتہ دار ساری تقریب کے دوران شامیانے پکڑ کر کھڑے رہے۔