استحکام پاکستان پارٹی نفرتوں کا خاتمہ اور شدت پسندی کو ختم کرے گی، فردوس عاشق اعوان

18 Jun, 2023 | 06:42 PM

رومیل الیاس: استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پارٹی سیکرٹریٹ گلبرگ میں منعقدہ پریس سے خطاب کرتے ہئے کہا کہ  پاکستان کا حقیقی سرمایہ عوام ہیں۔ عوام کی مشکلات کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر کام کرنا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی نفرتوں کا خاتمہ اور شدت پسندی کو ختم کرے گی، ہم ماضی کی طرح تنقید نہیں بلکہ حل بھی بتائیں گے۔ آئندہ چند روز میں استحکام پاکستان پارٹی کا منشور پیش کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پارٹی سیکرٹریٹ گلبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حقیقی سرمایہ اوور اثاثہ عوام ہیں
عوام جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں انکے حل کے لئے حکمت عملی سامنے لائی جائے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی ملک کے اندر نفرتوں کا خاتمہ کرنے آئی ہے۔ معاشرے کے اندر بڑھتی ہوئی شدت پسندی بڑا مسئلہ ہے۔ معاشرے کے ہر شعبے کے اندر غیر یقینی صورتحال ہے۔
انہوں نے کہااستحکام پاکستان پارٹی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صرف ملک کے مسائل پر بات ہوگی جو مشکلات اور مسائل ملک کو درپیش ہیں انکے حل کے لئے لائحہ عمل اگلے چند دنوں میں قوم کے سامنے رکھا جائے گ۔ا استحکام پاکستان پارٹی کا منشور چند روز میں عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ عوام کے بنیادی مسائل کے تدارک کے لئے استحکام پاکستان پارٹی کردار ادا کرے گی۔ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی نبض کو چیک کر کے وجود میں آئی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے آئے ہیں۔

فردوس عاشق اوان نےمزید کہا کہ آئینی و قانونی راستوں کو اپناتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اگست میں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہوگی نگراں سیٹ بننے کے بعد انتخابات کی تیاری ہوگی انتخابی اتحاد سے متعلق حلقہ وار دیکھا جائے گا کہ کہاں مدد لینی ہے کہاں مدد دینی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ انتخابات میں امپائر نیوٹرل ہو پوری دنیا میں الیکشن کمیشن غیر جانبدار اتھارٹی ہوتی ہے الیکشن کمیشن کو اپنی غیر جانبداری کی یقین دہانی کروانی ہ

مزیدخبریں