ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی لاہور ائرپورٹ پر کارروائی، اسپین جانیوالے مسافرکو آف لوڈ کر دیا

 ایف آئی اے کی لاہور ائرپورٹ پر کارروائی، اسپین جانیوالے مسافرکو آف لوڈ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسپین جانے والے مسافرکو آف لوڈ کر دیا۔

 ایف آئی اے کے مطابق علی محمد نامی مسافر نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کی، مسافر فلائٹ نمبر TK-715 سے اسپین جا رہا تھا۔مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ بھی جعلی نکلا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر کا تعلق ساہیوال سے ہے،  مسافر کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن لاہور ائرپورٹ کی جانب سے بروقت کارروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
 

Bilal Arshad

Content Writer