ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحی کی آمد ، جانوروں کو چھتوں سے اتارنے کا سلسلہ شروع 

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عیدالاضحی کے قریب آتے ہی گھروں میں پالے گئے جانوروں کو چھتوں سے اتارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ناظم آباد کے علاقے دو نمبر کے رہائشی نے سات مویشیوں کو چوتھی منزل سے زمین پر اتارا ہے ، قربانی کے جانوروں کو کرین کے ذریعے گھر کی چھت سے نیچے اتارا گیا ہے۔ کرین کی مدد سے جانوروں کو اتارنے والے منظرکو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگ گیا۔

واضح رہے کہ سال 2020 میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی میں گھر کی چھت سے کرین کے ذریعے نیچے اتارا جانے والا بیل زمین پر گر کر مر گیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد جانوروں کو کرین کی مدد سے چھت سے نیچے اتارنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 

محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ جانوروں کواذیت دینا 1990 کے قانون کے تحت جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ چھت پر پالے گئے قربانی کے جانورکرین سے اتارتے ہوئے اکثرو بیشترجانور زخمی ہوجاتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer