ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی واقعات پرمسلمانوں کےدل چھلنی ہوگئے، انڈیا خوش ہوا،حریت رہنما کی جناح ہاوس میں گفتگو

Hurriyat Leader Hameed Lone visits Jinnah House, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:مقبوضہ کشمیر کے حریت لیڈر عبدالحمید لون کی جناح ہاوس آمد ، عبدالحمید لون نے دیگر حریت رہنماوں کے ہمراہ جناح ہاوس کا دورہ بھی کیا .

 مقبوضہ کشمیر کے حریت لیڈر عبدالحمید لون سمیت دیگر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔ جناح ہاوس کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری نو مئی کے واقع کی پرمذمت کرتے ہیں۔ 9 مئی کو شرپسند عناصر نے شرپسندی کا مظاہرہ کیا ، مسلمانوں کے دل چھلنی ہوگئے اور یہ 9 مئی کا دن سیاہ دن ہے ، اس دن ایسے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ۔

عبدالحمید لون نےمزید کہا کہ کشمیر کا رشتہ پاکستان کے ساتھ بہت گہرا ہے ،کشمیر کی آزادی کے لئے ہی پاک فوج نے تین جنگہیں لڑیں اور آج ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا اور انڈیا 9 مئی کے واقعہ سے بہت خوش ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہمیں متحدہ ہونا ہوگا ، ایسے واقعات سے جمہوریت کو تقریت نہیں ملتی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ پاک فوج ہے ہر موقع پر ہر دفعہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا ۔

حریت رہنما نےکہا کہ بھارت میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی تیاری ہورہی ہے۔ انڈیا میں صحافتی آزادی نہیں ہے ، کل بھی پانچ کشمیری بچوں کو شہید کیا گیا ۔ کالے قانون کی تحت انڈین آرمی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور ہمیں اپنے ہی گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔  خدا کے بعد اگر ہماری کسی سے امید وابستہ ہے تو وہ پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے دیے گئے حوصلہ کی بدولت ہی ہم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور کشمیری اور پاکستانی عوام ایک یک ہے ، سیری نگر سمیت مقبوضہ کشمر کی گلی گلی جانتی یے کہ ہم پاکستانی ہی ہے۔