عامر کیانی:اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی ریسکیو 1122کی ٹِیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے فوری ریسپانس کر کے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے یہ اقدام کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی اور مہارت کو جانچنے کے لئے خود دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی. ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ریسکیو کر لیا pic.twitter.com/REGkyKmFDc
— Jhelum Updates (@JhelumUpdates) June 17, 2023
اسسٹنٹ کمشنر کی دریا میں چھلانگ لگانے اور ریسکیو اہکاروں کی جان بچاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں اے سی پنڈدادنخان کو دریا میں چھلانگ لگاتے اور ڈوبتے دیکھا جاسکتا ہے۔