اناڑی اورناتجربہ کارشخص کو مسلط کیا گیا، ن لیگی قیادت نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا: احسن اقبال

18 Jun, 2023 | 04:13 PM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک اناڑی اورناتجربہ کارشخص کو ملک پر مسلط کیا گیا، ن لیگی قیادت اگر ملک نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نفرتوں اورانتقام کو فروع دیا، گزشتہ دورمیں ترقیاتی منصوبوں کی بجائے نفرتوں کے بیج بوئے گئے، ایک شخص کی وجہ سے سرمایہ کارملک سے بھاگ گئے، ایک اناڑی اورناتجربہ کارکو صاد ق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین سے 29 ارب کی سرمایہ کاری سی پیک میں ہوئی، ہم نے پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ تیارکرلیا، ن لیگی قیادت ملک کو نہ سنبھالتی تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا، 2018ء میں ملک میں جاری ترقی کے سفرکوروکاگیا، ایک اناڑی اور ناتجربہ کارشخص کو ملک پرمسلط کیا گیا۔

مزیدخبریں