ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں  تیل اور گیس کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔

لکی مروت کے دور افتادہ علاقہ بیٹنی میں تیل اور گیس کا کنواں دریافت ہوا ہے جس سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل ملے گا۔ کنویں میں 4 ہزار 3 سو میٹر گہرائی پر تیل اور گیس نکلی ہے۔سکیورٹی فورسز کے تعاون سے  نئے کنویں سے گیس کی فراہمی شروع  ہوگئی ہے جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بھی نئے کنویں سے گیس کی فراہمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق   بیٹنی کنویں سے نکلنے والے خام آئل کی ریفائنری کو ترسیل کا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔گیس کے نئے ذخیرے سے یومیہ 13 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک گیس مل رہی ہے۔