مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ کو تبدیل کر دیا۔
شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔