کراچی کی 40 عمارتیں مخدوش قرار، لیاقت آباد سپرمارکیٹ سیل

18 Jun, 2023 | 08:25 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی کی مخدوش قرار دی گئی 40 عمارتوں کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا ایکشن، لیاقت آباد سپرمارکیٹ کو ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے سیل کردیا گیا۔

ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی لیاقت آباد سپرمارکیٹ کی 9 منزلہ عمارت ناقابل استعمال ہے، سپرمارکیٹ کی بیسمنٹ میں کئی سال سے پانی جمع ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے لیاقت آباد سپر مارکیٹ سیل کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے 750 دکانوں پر تالے لگوا دیے لیکن کوئی نوٹس نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط عمارت کو مخدوش قرار دے کر 750 دکانوں کو سیل کردینے کی کوئی منطق نہیں بنتی ہے۔

مزیدخبریں