پٹرول کی بڑھتی قیمت سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

18 Jun, 2022 | 10:52 PM

M .SAJID .KHAN

(عثمان خادم کمبوہ)پٹرول کی بڑھتی قیمت کا حل انارکلی نیلا گنبد بازار میں موجود سائیکل مارکیٹ کے دکانداروں نے الیکٹرک سائیکل کی صورت میں ڈھونڈ لیا ہے۔ نہ پیٹرول کا خرچہ نہ پارکنگ کا مسئلہ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہوا تو شہریوں نے سائیکل سٹورز کا رخ کیا۔ ڈیمانڈ بڑھی تو دکانداربھی سائیکل میں جدت لے آئے۔ انارکلی نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ میں الیکٹرک سائیکل متعارف کروا دی گئی۔ 
الیکٹرک سائیکل کی قیمت محض 45 ہزار روپے ہے اور صرف 2 گھنٹے چارجنگ کے بعد آپ 50کلومیٹر تک بیٹریز کی مدد سے سفر کر سکتے ہیں۔ شہری الیکٹرک سائیکل میں خاصی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
الیکٹرک سائیکل بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد الیکٹرک سائیکل کا خیال ذہن میں آیا اور اسکا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ 50 کلومیٹر سفر کے بعد پیڈل کی مدد سے بھی سائیکل چلایا جاسکتا ہے اور اس طرح ورزش بھی ہوجاتی۔
بیٹری چارج ہونے کے بعد 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی الیکٹرک سائیکل اس مہنگائی میں بہترین سواری ہے۔


 

مزیدخبریں