ضمنی انتخاب؛سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بڑا اعلان کردیا

18 Jun, 2022 | 09:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی مہم چلائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سلمان نعیم کو جو سیکیورٹی خدشات وہ لکھ کر دیں گے ،اگر مشکل معاشی فیصلے نہیں کیے تو کوئی ملک یا ادارہ امداد نہیں دے گا، معیشیت کو بہتر بنانے کے لیے بہتر فیصلے کیے ہیں۔ 

ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نے حق میں دستبردار ہوگئی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم کی مہم چلائیں گے ،سلمان نعیم ضمنی انتخاب جیتیں گے ،سلمان نعیم علاقے کی عوام کی خدمت کریں گے ، عمران خان امریکہ مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے بھی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی بھرپور حمایت ا اعلان کیا ہے،جو یہ غیر آئینی اقدام کرتا ہے وہ نااہل ہوجاتا ہے، کسی بھی لیڈر کی جانب سے پاک فوج اور عدلیہ کےخلاف بولنا غیر آئینی ہے،عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جن کےخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مزید کہناتھا کہ جو یہ غیر آئینی اقدام کرتا ہے وہ نااہل ہوجاتا ہے، عمران خان کا امریکی بیانیہ فلاپ ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں