ٹرین کے کرایوں میں حیران کن اضافہ

18 Jun, 2022 | 09:06 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ٹرین کرایوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔مال گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد  کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے اضافے کے بعد ٹرین کرایوں میں مزید اضافہ کردیا گیا، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مال گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد جبکہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کیا گیا۔

لگیج وینوں کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔نئے کرایوں کا اطلاق 21جون سے ہو گا۔14جون کو بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد جبکہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں