ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندہ ٹکرا گیا

bird hit airline which departure
کیپشن: bird hit airline
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور ائیرپورٹ رن وے پر پرندوں کا راج،کراچی سے لاہور آنے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 143 کے ساتھ پرندہ ٹکرا گیا۔ 
کپتان نے مہارت کے ساتھ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ لینڈ کروایا۔طیارے میں 120 مسافر سوار تھے۔ٹیکنیکل عملے نے اڑان کے قابل نہ ہونے پرطیارے کو گراونڈ کردیا۔لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی ایف 144 کو منسوخ کردیا گیا۔
رن وے پر پرندوں کی موجودگی کے باعث لاہور ائیرپورٹ آج پر تین پروازیں متاثر ہوئیں،کپتان نے لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز کو رن وے پر ہی روک لیا۔استنبول جانے والی ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 کے کپتان نے بھی طیارے کو رن وے سے واپس اسٹینڈ ہر لے آیا۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق برڈ شوٹرز کی جانب سے پرندے مارنے کے بعد جہاز کو ٹیک آف کروایا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer