پنجاب حکومت کا کامیاب پروگرام، شہریوں کی مشکل آسان

18 Jun, 2022 | 08:36 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت کا ’’ صحت سہولت پروگرام‘‘کامیابی سے جاری،پروگرام کے تحت اب تک 15 لاکھ مریضوں نے ان ڈور میڈیکل ہیلتھ کیئر سے استفادہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری صحت علی جان خان کا کہناہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے12 لاکھ 27 ہزارجبکہ سرکاری ہسپتالوں سے2 لاکھ 71 ہزارسے زائد شہریوں نے علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کیں۔ اب تک شہریوں کےعلاج پر قومی صحت کارڈ کے تحت32 ارب 36 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔

سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا کہ یکم جنوری2022 سے 16 جون تک 8 لاکھ 64 ہزار افراد نے قومی صحت کارڈ سےعلاج کرایا، یکم جنوری سے 16 جون تک انڈور میڈیکل ہیلتھ کیئرکی فراہمی پر17 ارب 82 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔

علی جان خاں نےمزید بتایا کہ اب تک 788 پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں کی امپینلمنٹ ہوچکی ہے۔ ان ہسپتالوں میں 78 ہزارسے زائد بیڈز موجود ہیں، صحت سہولت پروگرام کے تحت ڈائلیسز، گائنی، موتیا، کینسر، امراض قلب، ہرنیا، حادثات اور دیگر امراض کے لئےطبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں