پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات کو جلد بند کرنے کا فیصلہ

18 Jun, 2022 | 05:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بجلی کی بچت کے لیے پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کے تقش قدم پر چل پڑی ہے۔ پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت کے فیصلے کے بعد بجلی بچت  میں پنجاب حکومت نے بھی مارکیٹس رات کو جلد بندکرنے کا فیصلہ کیا،پہلے مرحلے میں یہ بندش دو ماہ تک قائم رہے گی۔اگست کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے تاجر رہنمائوں اور دیگر حکومتی تجاویز اور ملاقاتوں کے بعد فیصلہ کیا۔

دوسری جانب لاہور کی 63 مارکیٹس کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے, ایک اندازے کے مطابق رات کے اوقات میں 361 میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق پیک آورز میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کی بات چل رہی ہے، وفاق کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔ہفتہ کے دن وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

پنجاب میں بجلی بچت پلان پر 20جون سے عملدرآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی،سوموار 20 جون سے صوبے کے بڑے شہروں کے بازار مارکیٹیں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گی.

ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق  پہلے مرحلے میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں عملدرآمد شروع ہوگا، لاہور سمیت بڑے شہروں میں سوموار سے رات 9 بجے بازار بند ہو جائیں گے، فارمیسی پٹرول پمپس کو صرف استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 بند ہونے والی مارکیٹس میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، میٹرو کیش اینڈ کیری، صدیق ٹریڈ سنٹر، سٹی ٹاور گلبرگ ،کلمہ ٹاور گلبرگ،،پیس مال گلبرگ اور پارک لین بند ہو گی.اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

علاوہ ازیں فورٹریس سٹیڈیم، لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سنٹر، گلشن راوی، انار کلی بھی فہرست میں شامل ہیں۔ ایم ایم عالم روڈ، جوہر ٹاؤن، شادمان، کریم مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس میں بجلی بند ہو گی۔
 

مزیدخبریں