دعا زہرا کیس میں ایک اور موڑ آگیا

18 Jun, 2022 | 05:24 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں دعا زہرا کیس،دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں دعا زہرا کیس میں پیشرفت ہوئی ،دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ،سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا زہرا کو اس کی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا ہے،میڈیکل رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے ،نادرا ریکارڈ ،تعلیمی اسناد اور کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 سال ہے۔
دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نےدرخواست میں بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامی ہے،دعا زہرا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنادیا ہے،پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔

درخواستگزار نے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کردی،آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت متوقع ہے۔

مزیدخبریں