چین نے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرادیا

18 Jun, 2022 | 05:02 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: چین نے جدید ترین  ایئر کرافٹ کیرئیر متعارف کرا دیا، یہ بہری جہاز چین کا پہلا مقامی طور پر   بنایا گیا ڈیزائنڈ  جہاز ہے جو نئے جنگی نظام کے ساتھ جدید ترین ‘کیٹاپلٹ’ سے لیس ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس جدیدایئر کرافٹ کیرئیر  کی وجہ سے چین زیادہ سے زیادہ اور وسیع قسم کے طیاروں کو جلد آز جلدلانچ کر سکے گا۔ اس میں جدید بلاکنگ سسٹم بھی لگایا گیا ہے جو اسے دشمن کے نظروں سے بچا کے رکھتا ہے۔
چین اپنےایئر کرافٹ کیرئیرز  کے نام اپنے ساحلی صوبوں کے نام پر رکھتا ہے، شمال مشرق میں لیاؤننگ  واقع ہے اور فوجان جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس جدیدایئر کرافٹ کیرئیر  کا نام ‘فوجان’رکھا گیا ہے۔فوجان میں بلاکنگ ڈیوائسز بھی موجود ہیں جبکہ اس کا وزن 80 ہزار ٹن ہے۔یاد رہے کہ چین اب دنیا کی سب سے بڑی بحری قوت بن چکا ہے اور اپنے آپ کو دن بدن مزید جدید کئے جا رہا ہے۔

مزیدخبریں