کالج اساتذہ کیلئےخوشخبری

18 Jun, 2022 | 02:59 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ،20 جون سےاساتذہ کے آن لائن تبادلے کھول دیئے جائیں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، 20 جون سے اساتذہ کے آن لائن تبادلے کھول دیئے جائیں گے۔ محکمہ ہائرایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کے خواہشمند کالج اساتذہ سے ای ٹرانسفر درخواستیں طلب کی جائیں گی۔

درخواستوں کی وصولی کے بعد ان کا جائزہ لے کر آن لائن ہی تبادلہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن نے خالی آسامیوں کی تمام تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ پانچ روز میں 6 ہزار 64 اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادی ہیں۔خواتین اساتذہ کی جانب سے 4 ہزار 278 درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں جبکہ اوپن میرٹ پر 2 ہزار 993 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے۔

باہمی تبادلوں کے لئے 400 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔اسی طرح ویڈ ولاک پالیسی کے تحت 2500 اساتذہ نے اپلائی کیا ہے ۔ تبادلوں کے لئےدرخواستیں جمع کروانے کے لئے 30 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔تبادلوں کے آرڈرز 20 جولائی کے بعد جاری ہوں گے۔


 

مزیدخبریں