ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

18 Jun, 2022 | 01:25 PM

سٹی42:بڑھتا تجارتی خسارہ اور بیرونی قرض کی ادائیگی روپے کو کم ترین سطح تک گرا دیا .

تفصیلات کے مطابق ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ  جاری کردی گئی۔ رپورٹ  کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 6 روپے 40 پیسے مہنگا ہوا ۔ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 202.35 روپے سے بڑھ کر 208.75 روپے بلند سطح پر بند ہوا ۔ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.16 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹر بینک میں ڈالر 26 روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔12 اپریل 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 182.01 روپے پر تھا ۔

 ماہرین  کے مطابق دو ماہ میں ڈالر 26.74 روپے مہنگا ہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرض کا بوجھ 3400ارب روہے بڑھ چکا ہے ۔ایک ہفتے میں انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر اور دیگر کرنسی مہنگی ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9 روپے مہنگا ہوا ۔ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 203 روپے سے بڑھ کر 212 روپے کی بلند سطح قائم کردی ۔

 ایک ہفتے میں یورو 7 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے کا ہوگیا ۔ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 5.50 روپے مہنگا ہوکر 260 روپے کا ہوگیا ۔جبکہ ایک ہفتے میں امارتی درہم 2.20 روپے مہنگا ہوکر 57.80 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں سعودی ریال 2.20 روپے مہنگا ہوکر 56.30 کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہنچے پر روپے پر شدید دباو بڑھ گیا ہے ۔

مزیدخبریں