میرٹ کے بر خلاف اساتذہ کے تبادلوں کے انکشاف پرمحکمہ ایجوکیشن کا بڑااقدام

18 Jun, 2022 | 01:04 PM

جنیدریاض

جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین سالوں کے دوران میرٹ کے بر خلاف اساتذہ کے تبادلوں کا انکشاف ،چییف سیکرٹری پنجاب نے تفتیش کیلئے کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی ۔
 تفصیلات کے مطابق میرٹ کے بر خلاف اساتذہ کے تبادلوں کا انکشاف،چیف سیکرٹری پنجاب نے تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی۔سیکرٹری ای این اینڈ این سی چار روکنی کمیٹی کے کنونئیر تعینات کردیا۔کمیٹی تین سالوں میں ہونے والے اساتذہ کے تبادلوں کا ریکارڈ چیک کرے گی۔

کمیٹی ٹرانسفر پالیسی کا بھی جائزہ لے گی۔کمیٹی جائزہ لے گی کے کن افسران نے تبادلوں کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔کمیٹی تیس دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی۔

مزیدخبریں