لاہور:محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق ممکنہ بارشوں اور موسمی حالات کے باعث گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اےنے جی بی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکموں کواحتیاطی تدایبر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کر دیں. جی بی ڈی ایم اے کو حساس مقامات پر ہنگامی مشینری اور عملہ کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 17 جون کو جاری الرٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو، گھانچے، کارمنگ، شگر اور استور میں گلوف کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جاری الرٹ کے مطابق حالیہ موسم اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلوف ( یعنی گلیشئرپھٹنے) کے باعث نشاندہی کیے گئے علاقوں میں سیلابی صورت حال، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو چوکس رہنےکی ہدایا ت جاری کردیں۔اس کے علاوہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کے لیے مسلسل آگاہ/خبردار رکھنے کی بھی ہدایات کی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔