لاہور:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ریکارڈ قیمتوں کے بعد مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے جبکہ روزمرہ اشیاء کی قیمتیں مزید اوپر چلی گئیں۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روز کے دوران 84 روپے کلو کا اضافہ ہوا جبکہ چکی آٹا مالکان نے تین روپے بڑھا کر فی کلو آٹے کی قیمت 98 روپے مقرر کردی۔
مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے باعث یو پی ایس کی قیمتیں بھی دگنی ہوگئیں۔