سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کی شامت

18 Jun, 2021 | 11:54 PM

سٹی42: لاہور پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

 تفصیلات کےمطابق گرین ٹاؤن پولیس نےسوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنےوالے ملزم حسن  کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کےمطابق  ملزم حسن نے سوشل میڈیا پراسلحہ کیساتھ اپنی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، گرفتار ملزم حسن کے قبضے سے آٹومیٹک رائفل برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دوسری جانب  قبال ٹاؤن پولیس نے  سوشل میڈیا پراسلحہ کی تشہیر کرنےوالے ملزم نصراللہ چودھری کوگرفتار کرلیا ،پولیس کےمطابق  ملزم نے اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کرسوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں جس پر ملزم کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا، گرفتار ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

مزیدخبریں