اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے نئی پالیسی متعارف

18 Jun, 2021 | 11:45 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ  کی استعداد کار بڑھانے کیلئے "ٹیچرز ٹریننگ سٹریٹجی" متعارف کروادی۔
تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کالج فیکلٹی کیلئے ٹریننگ سٹریٹجی وضع کر دی ہے،اس کے اطلاق سے اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کا ایک مربوط نظام قائم ہوگا، اس نظام کے ذریعے دور رس حکمت عملی اور دیر پا نتائج کی مدد سے پنجاب میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم و تربیت میں جلد نمایاں تبدیلی نظر آئی گی۔

اس سٹریٹیجی کے تحت موجودہ ٹریننگ ماڈیولز میں جدت متعارف کی جارہی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ نئے ٹریننگ ماڈیولز بھی لائے جارہے ہیں، اس سٹریٹیجی میں خصوصی فوکس سبجیکٹ کی سطح پر سی ڈی پی پر رکھاگیا ہے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ پینشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پینشن جاری نہیں ہوگی، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پینشن کے حصول کیلئے اساتذہ کو انفرادی اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جوائنٹ پینشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کی پینشنز روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پینشن کے حصول کیلئے اساتذہ کو انفرادی اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دیا ہے، انفرادی اکاؤنٹ نہ رکھنے والے اساتذہ کو جون کی پینشنز جاری نہیں ہوں گی۔

ڈی پی آئی سیکنڈری کے مطابق ریٹائرڈ اساتذہ فوری طور پر اپنا انفرادی اکاؤنٹ بنوائیں تاکہ انکی پینشن بروقت ادا ہوسکے، مزید معلومات کیلئے اساتذہ متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں