ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی شامت، نیا قانون تجویز

18 Jun, 2021 | 11:03 PM

ویب ڈیسک: شہر میں بڑھتے جرائم سےنمٹنے کیلئےپولیس کا بڑا فیصلہ ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی سزا کم از کم تین سال کرنے کی تجویز ۔ لاہور پولیس نے ورکنگ پیپرز کی تیاریاں شروع کر دیں۔

 تفصیلات کےمطابق پولیس کی جانب سےناجائز اسلحہ رکھنےکےجرم کی سزاسخت رکھنے کیلئے  اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پینل کورٹ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کی سزا انتہائی کم ہےجس کی وجہ سے رواں سال درج ہونے والے مقدمات میں چار ہزار سے زائد ملزم اگلے روز عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہوئے ۔

تاہم اب لاہور پولیس نے ناجائز اسلحہ کی سزا بڑھانے اور قانون میں ترمیم کرنے کے لیے آئی جی آفس سے مل کر ورکنگ پیپرز تیار کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سزائیں بڑھنے سے قانون کی پاسداری میں مدد مل سکے گی۔ورکنگ پیپرز کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے کی سزا کم از کم تین سال مقرر کی جائے گی ، اورناجائز اسلحہ کی خریدو فروخت کرنے والے اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی قانون سخت کیا جائے گا۔

مزیدخبریں