(سٹی42)کھیل میں ایسے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں جو شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتے ہیں،کرکٹ، ہاکی، فٹ بال یا کوئی بھی ایسی سرگرمیاں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں اور ساتھ یادگارواقعات جو ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ بیس بال کے میچ میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیل کے مطابق کھلیوں میں ایسےمتعدد واقعات دیکھنے میں آئے جو تاریخ کا حصہ بن گئے، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی کے علاوہ ایسی کھیلوں کی سرگرمیوں کی کثیر تعداد میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جوعقل کودنگ کردیتی ہیں، ایک ایسا ہی واقعہ میجر لیگ بیس بال میں ہونے والے میچ کے دوران پیش آیا جہاں خاتون تماشائی نے ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 'لیکزی وِٹمور 'کے ایک ہاتھ میں ان کا تین ماہ کا بیٹا تھا جبکہ دوسرے ہاتھ سے انہوں نے بال کیچ کی،کھلاڑی نے بال کو ہٹ کیا جو کہ سٹینڈ سے ٹکرا کرشایقئن کی طرف اڑتی آئی اسی لمحے خاتون شائقین نے ایک ہاتھ سے گیند کو تھاما جبکہ دوسرے ہاتھ میں اس کا 3 ماہ کا بچہ تھا،لیکزی نامی خاتون کے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس کودیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
Moms are amazing. pic.twitter.com/m4lKAJMPZ9