ویب ڈیسک : فرانسیسی صدرکےلاسوم صوبے کے دورے کے دوران ایک بچے نے انہیں ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔
تفصیلات کےمطابق فرانسیسی صدرکےلاسوم صوبے کے دورے کے دوران ایک بچے نے ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدرایک شہری سےتھپڑ کھانےکےبعداب آپ کےمزاج کیسے ہیں؟
A little boy asked French President Emmanuel Macron "How's the slap you got?" during his visit to a school pic.twitter.com/d83acuwAN8
— TRT World (@trtworld) June 18, 2021
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔فرانسیسی اخبار نے خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔
French President Emmanuel Macron slapped in the face.
— Anthea (@Anthea06274890) June 11, 2021
That’s the most French slap I’ve ever seen. He quickly surrendered, as is French tradition. pic.twitter.com/TY95YGeWCH
ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کیلئے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔صدر میکرون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ میں ٹھیک ہوں ، یہ تفریح نہیں تھی اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔
پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ سکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔