خواتین کو ہراساں کرنیوالے یوٹیوبر نے نیا انکشاف کردیا

18 Jun, 2021 | 08:43 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر خان علی کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیاتھا، دوران حراست یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے کسی کی دل آزاری نہیں کی، ہمیشہ مثبت پیغام لوگوں کو دیا ہے، انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اب خواتین کے ساتھ نہیں مردوں کے ساتھ پرینک ویؑڈیو بناؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرخواتین  کی تذلیل کی پرینگ ویڈیو بنانےوالےمشہور پرینگ سٹار خان علی اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں،ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یوٹیوب پر دو چینلز ہیں،دیگر لوگوں کو یوٹیوب پر کمائی کرتا دیکھا کر میں نے بھی یوٹیوبر بننے کا فیصلہ کیا۔ 

مزید پڑھئے: خواتین کیساتھ بیہودہ پرینک کی ویڈیوز بنانے والا یوٹیوبرگرفتار

’ویلے لوگ‘ نامی یوٹیوب چینل پر چار سالوں کے دوران تین لاکھ سے زائد سبسکرائبر حاصل کیے،پرینک میں کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی،جب عورت مارچ میں ’میرا جسم میری مرضی ‘ کی تحریک چلی تو میں نے لوگوں کو پیغام دینے کی کوشش کی خواتین کو دوپٹہ دیا جائے،لاہور میں لڑکیوں کو دوپٹے کے بغیر دیکھا تو پرینک کرنے کا آئیڈیا ملا۔ 

یوٹیوبر خان علی کا کہناتھا کہ خواتین کے ساتھ کیا گیا پرینک وائرل ہو گیا،غلط ویڈیو تو وائرل ہو گئی لیکن میری اچھی چیزیں سوشل میڈیا پر نہیں دکھائی جاتی،دیگر لوگ بھی پرینک کرتے ہیں لیکن مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،فیملی کوہراساں کرنے کی ویڈیو سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پری پلینڈ تھا،ویڈیو میں ٹک ٹاکرز موجود ہیں اور ان کی اجازت کے ساتھ پرینک کیا،ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ جرانوالہ میں سٹیج آرٹسٹ ہیں۔

علی خان کامزید کہناتھا کہ  اب خواتین کے ساتھ نہیں مردوں کے ساتھ پرینک ویؑڈیو بناؤں گا،اہم انکشاف کرتے ہوئے علی خان کا کہناتھا کہ پرینگسٹر ایک دوسرے کے مخالف بھی ہیں یہ آگے نہ نکلے جائے میں سب سے پیچھے تھا اور آج سب سے آگے ہوں، اب فیملی والے پرینک بناؤں کا اور وہ بھی مردوں کے ساتھ۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کےمطابق ملزم شہرت اور فالورز کو بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کرکے گلی محلوں میں پرینک ویڈیو بناتا تھا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سی پی او سرفراز احمد فلکی  کا کہنا تھاکہ شہرت کے نام پر خواتین کی ہراساں  کرنے اور تذلیل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں