ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائلین کی دارسی کیلئے تھانوں میں بڑی تبدیلی

سائلین کی دارسی کیلئے تھانوں میں بڑی تبدیلی
کیپشن: LHR Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)لاہور پولیس کے تھانوں میں سائلین کی درخواستیں نمٹانے کے لیے نت نئے تجربے، تھانوں میں درخواستیں سننے کے لیے بھی الگ سے افسر تعینات کرنے کا فیصلہ، فرنٹ ڈیسک ، کمیونٹی افسر کے بعد اب ڈیوٹی آفیسر درخواستیں سنے گے۔

تفصیل کے مطابق  پولیس حکام کی جانب سے تھانوں میں آنے والے سائلین کی دادرسی کے لیے فرنٹ ڈیسک بنائے گئے جس کے بعد کمیونٹی آفیسر بھی اسی مقصد کے لیے لگائے گئے اور اب تھانوں میں درخواستیں لے کر آنے والے سائلین کی دارسی کے لیے اب سب انسپکٹر تعینات ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر تھانہ سول لائنز میں درخواستیں سننے کے لیے ڈیوٹی افسر تعینات ہو گا کیونکہ درخواست گزاروں کو اکثر تھانوں میں افسران کی عدم موجودگی کی شکایات تھیں،جس کی وجہ سے افسران کی عدم موجودگی سے سائل کو کئی کئی روز تک تھانوں کے چکر لگانے پڑتے تھے، پولیس حکام کے مطابق ڈیوٹی افسر آپریشن اور انویسٹی گیشن ونگ کی درخواستوں کی سنوائی کرئے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer