لاہور بھر کے سینما گھر کب کھلیں گے؟

18 Jun, 2021 | 06:26 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر ممالک میں سینما ہاؤسز بند ہیں، وہیں پاکستان میں بھی سینما گھر کورونا کی تیسری لہر کے باعث بند ہیں، سینما گھروں کے بند ہونے کی وجہ سے کئی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی۔

زرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سےشہربھرکےسینما گھر کھلنے کی امید ہے، سینما گھر 50 فیصد شائقین کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھانے کے احکامات جاری ہوں گے۔ کورونا کی تیسری شدید لہر کے باعث سینما گھر بند کئے گئے تھے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے نئی فلمیں نہ ہونے کے باعث بھی سینما گھر بند کئے گئے تھے جبکہ شائقین کی دلچسپی کم ہوتی گئی تھی۔ 

دوسری جانب پنجاب آرٹس کونسل نے شہر کے پانچ نجی تھیٹرز ڈراموں کی نمائش رکوانے کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت ایس ایچ او لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ ،گوالمنڈی،جنوبی چھاؤنی اور فیکٹری ایریا کو خط لکھ دیا ہے۔  پنجاب آرٹس کونسل کے خط کے مطابق این سی او سی کے دس جون کے فیصلے کے مطابق سینما اور تھیٹرز 30 جون تک بند رہیں گے لیکن تھیٹرز میں ڈراموں کی نمائش جاری ہے لہذا تمام ایس ایچ اوز اپنی حدود میں آنے والے تھیٹرز ڈراموں کی نمائش رکوائیں۔

واضح رہے کہ تھیٹرز پرڈیوسرز  نےتھیٹرز ڈراموں کیلئے کھولنے کا اعلان کیاتھا جبکہ  ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تمام تھیٹر ہالز کو مراسلہ بھیجاتھا، حکومتی نوٹیفکیشن میں تھیٹرز بند رکھنے کے باوجود تھیٹرز پرڈیوسرز نےتھیٹر کھولنے کا اعلان کیا، 20 مئی کے نوٹیفکیشن میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے سینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا کہا ہوا ہے۔

مزیدخبریں