اداکارہ نوال سعید کس بیماری میں مبتلا؟حیران کن انکشافات کردیے

18 Jun, 2021 | 05:57 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے اپنی زندگی کے ایک دلچسپ واقعہ کوبیان کیا،اداکارہ نے کہا کہ شادی کی تقریب میں شریک تھی، میری خالہ بھی خوف زدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق نوال سعید ایک نئی خوبصورت پاکستانی اداکارہ ہیں ، انہوں نے ابھی انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے، نوال سعید اپنی فطری خوبصورتی اور اداکاری کی غیر معمولی مہارت کی وجہ سے ایک نامور مقام حاصل کر چکے ہیں، اداکارہ نے حالیہ دنوں ایک شو میں شرکت کی، شو کے میزبان نے ان سے دلچسپ سوالات کئے، اسی شو میں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کیا۔

 اداکارہ نوال سعید  کاکہناتھا کہ کا کہنا ہے کہ’ میں خاندان کی ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی، میک اپ بھی خوب کیاہواتھا جبکہ میری آنکھوں پر کاجل بھی کافی لگاتھا اوراس وقت  نیند میں باتیں کرنے اور اٹھ کر چلنے پھرنے کی بھی عادت تھی،اداکارہ نے بتایا کہ رات کو سب سورہے تھے کہ میں اٹھی گئی اور میری آنکھوں میں کاجل بری طرح پھیلاہواتھا،اس رات خالہ برابر میں سورہی تھیں، میں اٹھی تو بیٹھ کرباتیں کرنے لگی جس سے خالہ ڈر گئیں،  آنکھوں میں کاجل  پھیلنے کی وجہ سے کافی خوفناک لگ رہی تھیں۔

نوال  سعید نے مزید بتایا کہ  اس واقعے کے بعد سے خالہ آج تک میرے ساتھ اکیلے نہیں رہتیں، وہ جب بھی میرے ساتھ اکیلی ہوتی ہیں انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے  اور کہتی ہیں میں اس رات  بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی،اداکارہ نے بتایا کہ ’اب نیند میں اٹھ کر چلنے کی عادت ختم ہوگئی ہے لیکن نیند میں باتیں اب بھی کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے اپنی اداکاری کا آغاز “ایک لاڑکی عام سی” سے کیا تھا۔ وہ “کبھی بند کبھی کبھی” اور “بیزوبان” کے لئے مشہور ہیں،زاہد احمد کے ساتھ آریہ ڈیجیٹل کے ساتھ ان کے ڈرامہ فریاد کو عوام نے بہت سراہا ، اب نوال بھی ارسلان فیصل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
 
 

مزیدخبریں