ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی مارکیٹس کی منتقلی, فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرا

Govt plans to shift Major Markets along with Ring Road
کیپشن: Govt plans to shift Major Markets along with Ring Road
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر کو بڑھتےٹریفک مسائل سےنجات دلانےاوربڑی مارکیٹس کو رنگ روڑ کے ساتھ منتقل  کرنے کا پلان بنالیا گیا لیکن فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرا کے برابر رکھنےکاانکشاف،بڑی مارکیٹس  کی منتقلی  کےلیےصرف ایک ارب روپے مختص کیےجاسکے۔
  تفصیلات کےمطابق رنگ روڈ  کےساتھ بڑی مارکیٹس  کو منتقل کرنے کیلئےسروے اور فزیبلٹی سٹڈی کے لیے ایک ارب کا تخمینہ لگایاگیا جبکہ محکمہ بلدیات کو بڑی مارکیٹس کی شفٹنگ پر ورکنگ شروع کرنے کا ٹاسک سونپ دیاگیا.پہلے مرحلے بڑی مارکیٹس کاسروے مکمل کیا جائے گا، بڑی  مارکیٹس میں موجود دکانوں کی تعداد اور منتقلی کےلیے کتنی اراضی درکار ہوگی کا  سروے کیا جائیگا.

بڑی مارکیٹس کیلئے  کس نوعیت کی ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہوتی ہےابتدائی طور پروالڈسٹی اتھارٹی کےساتھ اندرون شہر اورسرکلر روڑ کی بڑی مارکیٹس کا سروے ہوگا۔شہر میں ٹریفک جام سے چھٹکارے اورروانی بہتر کرنے کے لیے بڑی مارکیٹس کو رنگ روڑ کے ساتھ  منتقلی  کی منصوبہ بندی کی جائے گی.

ابتدائی طور پر مچھلی منڈی، رم مارکیٹ، بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ، ایگری آٹوپارٹس مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، برانڈرتھ روڑ مارکیٹ، اکبری منڈی، ٹولنٹن مارکیٹ، عینک مارکیٹ، اور لوہا مارکیٹ سمیت دیگر بڑی مارکیٹس کو رنگ روڈ سےملحقہ علاقوں میں منتقل کرنے کا پلان بنایاگیا ہے.