حکومت نے طلبہ کیلئے شاندار پروگرام کا آغاز کردیا

18 Jun, 2021 | 04:04 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض: لاہورسمیت پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ،پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ای لرننگ ایپ پر سکول کا کریکولم ، آن لائن کلاسسز ،لیکچر، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم جاری کیے جائیں گے۔
 لاہورسمیت پنجاب بھر کے 25 ہزار سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کرنے کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں ای لرننگ کا آغاز کیا جائے گا۔پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت مخیر حضرات سکولوں میں ای لرننگ کا سیٹ اپ لگا کر دیں گے۔میرا سکول منصوبہ کے تحت لاہور کے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو شامل کیا جائے گا۔

منصوبہ کے تحت ہر سکول اپنی الگ سے ایپ تیار  کرے گا۔مذکورہ ایپلی کیشن پر کریکولم اور رجسٹرڈ بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہوگا۔ایپلی کیشن پر اساتذہ آن لائن کلاسسز اور لیکچر دیں گے ۔ایپ کے زریعے طلباء کو تیاری کیلئے نوٹس، اسائنمنٹ اور رپورٹ کارڈ بھی فراہم کیےجائیں گے۔

ای لرننگ کیلئے تمام تر اخراجات مخیر حضرات اٹھائیں گے۔ماہر تعلیم آصف گوہر کا کہنا ہے کہ میرا سکول پراجیکٹ سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کا احسن اقدام ہے،ایلمینٹری اور پرائمری سکولوں کو بھی ای لرنینگ کی سہولیات دی جائیں۔

مزیدخبریں