چینی کمپنی کا نیا کارنامہ، 10 منزلہ عمارت ایک دن میں بنا دی، ویڈیو وائرل

18 Jun, 2021 | 03:21 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کمپنی براڈ گروپ نے صرف ایک دن میں دس منزلہ رہائشی عمارت بنا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چین میں صرف ایک دن میں کھڑی کی جانے والی دس منزلہ  رہاشی عمارت کے کمرے اور گوشے پہلے سے ہی ایک بہت بڑے کارخانے میں ڈھالے گئے تھے  اور انہیں ٹرکوں پر رکھ کرعمارت کے مقام تک لے جایا گیا جہاں  تمام گوشوں کو ایک جگہ جمع کرکے نٹ اور بولٹس سے جوڑا گیا۔ چینی کمپنی براڈ گروپ نے یہ نیا کارنامہ انجام دیا ہے، اس سے قبل براڈ گروپ کئی ہسپتال، ہوٹل اور گھر بناچکی ہے۔

براڈ گروپ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کرینوں اور مزدوروں کی مدد سے 28 گھنٹوں اور 45 منٹ میں پوری عمارت اسمبل کی گئی ہے، یہ کام گاڑیوں کے کارخانے جیسا ہے جس میں اسمبلی لائن پر تمام پرزے اور آلات جمع کرکے آخرکار گاڑی تیار ہوجاتی ہے، اس میں بلڈنگ کا ہر حصہ، مثلاً بالکنی، غسل خانے اور کمرے وغیرہ یکساں جسامت کےبنائے گئے ہیں جنہیں ماڈیول کہا جاسکتا ہے،  ہرماڈیول کا ڈھانچہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنایا گیا ہے جس میں وائرنگ، انسولیشن، وینٹی لیشن اور دیگر سہولیات رکھی جاتی ہیں۔ 

ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں : https://youtu.be/you-BV35B9Y

مزیدخبریں