چڑیا گھر۔۔ سانپ دیکھنے کیلئے علحدہ پچاس روپے ٹکٹ

18 Jun, 2021 | 03:14 PM

Imran Fayyaz

(سعدیہ خان)لاہور چڑیا گھر کا سانپ گھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ٹھیکدار نے مختلف اقسام کے سانپوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سانپ گھر دیکھنے والوں کو 50 روپے کی ٹکٹ بھی لینی ہوگی ۔سانپ گھر میں رکھے گئے سانپ ویسے تو وحشت کی نشانی ہے مگر سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ نے سانپ گھر کو 1 کروڑ 87 لاکھ ٹھیکے پر پرائیویٹ کردیا ٹھیکدار نے 50 روپے کی ٹکٹ لگانے کے ساتھ ساتھ سانپوں کی تعداد اقسام میں بھی اضافہ کردیا۔

ٹھیکدار کے مطابق سانپ گھر میں کوبرا، اژدھا، سنچورین، پائن سانپ شامل ہیں زیادہ تر سانپ پانی اور جنگلاتی ماحول کے عادی ہیں انکو گھرندوں میں رکھنا مشکل ترین مرحلہ ہےسانپوں کی تعداد میں اضافہ خوش ائندہ ہے لیکن 50 روپے کے ٹکٹ سے سیاحوں کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہا جس کہ وجہ سے زیادہ افراد بیرونی مناظر سے ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔


 

مزیدخبریں