(قیصر کھوکھر)پنجاب حکومت نے اوبر اور کریم کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اوبر اور کریم کو گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ جمع کرانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق اوبر اور کریم کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،لاہور سمیت پورے پنجاب میں اوبر اور کریم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ اوبر اور کریم کو گاڑیوں کے فیٹنیس سرٹیفیکیٹ بھی جمع کرانے ہونگے۔
پنجاب حکومت کو اوبر اور کریم کو ایک نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے،اوبر اور کریم کے ڈرائیوروں کی سیکورٹی کلیرنس بھی کرائی جائے گی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضی نے یہ سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔
واضح رہے کہ کریم اور اوبر جیسی دو بڑی سروسز اس وقت کام کررہی ہیں اور لگ بھگ جہاں بھی یہ کام کررہی ہیں اس شہر میں ہر جگہ ان کو طلب کیا جاسکتا ہے۔