ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پینشن جاری نہیں ہوگی

18 Jun, 2021 | 12:28 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)جوائنٹ پنشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پینشن جاری نہیں ہوگی، جبکہ جوائنٹ پینشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کی پینشنز روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پینشن کے حصول کیلئے اساتذہ کو انفرادی اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ جوائنٹ پینشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پینشن جاری نہیں ہوگی۔

 انفرادی اکاؤنٹ نہ رکھنے والے اساتذہ کو جون کی پینشنز جاری نہیں ہونگی، ڈی پی آئی سیکنڈری کے مطابق ریٹائرڈ اساتذہ فوری طور پر اپنا انفرادی اکاؤنٹ بنوائیں تاکہ انکی پینشن بروقت ادا ہوسکے،مزید معلومات کیلئے اساتذہ متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں