جیکولین فرنینڈس کی زندگی میں بھی ’محبوب ‘ کی انٹری

18 Jun, 2021 | 12:25 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس کی زندگی میں بھی ’ محبوب ‘ کی انٹری ہو گئی،لیکن ابھی تک انہوں نے اسے لوگوں کی نظروں سے چھپا  رکھا ہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے اب جس کاروبار ی شخصیت کے ساتھ ،،تعلقات ،،بنے ہیں وہ ’ ساؤتھ ‘ کے رہنے والے ہیں،  اداکارہ جلد  ان کے ساتھ ایک ہی گھر میں منتقل ہونے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہیں۔ پتا چلا ہے کہ اداکارہ کافی وقت سے ممبئی کے پوش علاقوں ’ جوہو   اور باندرہ ‘ کے درمیان پراپرٹی کی تلاش میں تھیں جہاں نئے محبوب ے ساتھ رہ سکیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیکولین کو ’ ڈریم ہوم‘ مل گیا ہے، گھر کی تزئین و آرائش کا کام اداکارہ کی خواہشات کے مطابق جاری ہے۔

جیکولین فرنینڈس کا شمار ایسی اداکاراﺅں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی ذاتی زندگی کو مکمل طور پر خفیہ رکھ کر چلتی ہیں لیکن اب ان کے افیئر کی باتیں شروع ہو چکی ہیں 

مزیدخبریں