زندگی میں خوشحالی ،صحت اور چستی لانی ہے تو یہ عادات لازمی اپنائیں 

18 Jun, 2021 | 11:22 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے ذہن میں اچھی اور مثبت سوچیں آئیں کیونکہ  مثبت سوچوں کے اثرات بھی مثبت ہی ہوتے ہیں۔اس کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے کہ صبح کا آغاز کیسے کیا جائے۔
صبح اُٹھتے ہی مثبت عادات کے ساتھ اگر دن کا آغاز کیا جائے اور منفی عادات سے بچا جائے  تو سارا دن بہتر اور چاق و چوبند گزر سکتا ہے ۔طبی  ماہرین  صبح کا آغاز بہتر اور سارا دن اچھا بنانے کے لیے کچھ مثبت عادات تجویز کرتے ہیں جبکہ اُن کا کہنا ہے کہ اگر آہستہ آہستہ خود میں تبدیلی لا کر منفی عادات کو چھوڑ دیا جائے تو سارا دن بہتر اور ہشاش بشاش گزارا جا سکتا ہے ۔

صبح اُٹھتے ہی اپنے دن بھر کے کاموں کی فہر ست اپنے دماغ میں تیار کر لیں، اسی طرح رات سونے سے قبل گزرے ہوئے دن کا احتساب کریں کہ آج کا دن کیسا رہا، کیا اچھا اور برا تھا اور کل یا آئندہ آنے والے دنوں میں کیا غلطی نہیں دہرانی ہے۔

 اگر صبح کے ناشتے کی بات کریں توغذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے صبح کی پہلی غذا یعنی کے ناشتہ ایک مکمل غذا ہونی چاہیے جس میں کاربز، پروٹین اور فائبر موجود ہو، ناشتے میں مسالے دار غذائیں نہ کھائیں، کیفین والا مشروب یعنی چائے یا کافی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، یہ مشروبات فوراً جگا تو دیتے ہیں مگر ان کا صحت پر براہ راست منفی اثر مرتب ہوتا ہے  جبکہ  میٹھے اور کیفین والے مشروب پینے کےباعث نوجوانوں میں بھی ذیابطیس کی شکایت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 اگر صبح کے اوقات میں اُٹھتے ہی ناشتہ کرنے کے عادی نہیں ہیں یا یہ پسند نہیں کرتے تو  صبح سب سے پہلے جوس ہی پئیں، یہ مشروب کھجور، کیلے، سیب یا مکس فروٹ کا جوس یا ملک شیک ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسا کرنے سے آپ خود ہی اپنے لیے منفی سوچنے لگتے ہیں، صاف ستھرائی اور اچھا لباس نہ پہننے کی وجہ سے آپ دوسروں کو دیکھ کر سارا دن خود کو ملامت کرتے رہتے ہیں اور اس عادت کے نتیجے میں سارا دن ضائع اور بے کار چلا جاتا ہے۔

 دن کا آغاز کسی اچھی اور صحت مند ورزش سے کریں یا پھر کم از کم 30 منٹ چہل قدمی کریں، اس دوران ساتھ میں پسندیدہ میوزک بھی سنا جا سکتا ہے
طبی ماہرین کے مطابق صبح سویرے نہانا بے حد ضروری ہے خصوصاً اُن کے لیے جو افراد گھر سے باہر جاتے ہیں، صبح کے اوقات میں ناشتے اور دفتر جانے سے قبل نہائیں  اور ساتھ میں اپنے ناخنوں اور دانتوں کی اچھی طرح سے صفائی لازمی کریں۔صبح اٹھتے ہی اپنے موبائل پر  سوشل میڈیا پیجز کا جائزہ نہ لیں کیوں کہ بیدار ہونے کے فوراً بعد ہی موبائل فون کا استعمال انسانی دماغ، آنکھوں کی صحت کے لیے  بالکل بھی درست نہیں ہے۔

مزیدخبریں