( عثمان الیاس ) گرمی کی شدت میں اضافہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث نہ کاروبار کا کوئی حال ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔
قہر کی گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی وہیں گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا سکون بھی چھین لیا۔
شہریوں کا کہناہے کہ ایک تو گرمی کی شدت سے برا حال اوپر سونے پر سہاگہ لوڈ شیڈنگ حکومت کو چائیے اگر لوڈ شیدنگ کرنی ہے اور وقت مقرر کردیں تاکہ عوام کو پتہ ہو کس حساب سے چلنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویسے ہی ہر فرد پریشان ہے ایسے پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف بحرانوں سے پریشانی میں دن بہ دن اصافہ ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب لیسکو سینٹرل سرکل کی ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے بتیس گھروں میں بجلی چوری پکڑ لی۔ لیسکو کے سینٹرل سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
سینٹرل سرکل کے فیلڈ اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کی ٹیموں نے سرکل کے زیرانتظام مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران ایک ہزار چھپن کنکشنز چیک کئے گئے جن میں سے بتیس کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
تمام خلاف ضابطہ کنکشنز منقطع کر کے چھپن ہزار ڈیٹیکشن یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔