وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

18 Jun, 2020 | 08:01 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد پنجاب کا ناراض گروپ بھی متحرک، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایک اور محاذ تیار ہوگیا، رکن اسمبلی نخواجہ محمد داؤد سلیمانہ کی وزیراعلی خلاف پھٹ پڑے اور  وزیراعلیٰ کے خلاف میدان میں آنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایک مرتبہ پھر محاذ تیار ہوگیا، ڈیرہ غازی خان ون سے رکن اسمبلی خواجہ داود سلیمانی وزیراعلی پنجاب کے خلاف میدان میں آگئے۔ رکن اسمبلی کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی، آڈیو میں رکن اسمبلی نے گروپ کے دیگر افراد سے گفتگو میں کھل کے دل کی بھڑاس نکالی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراپنی بات پرقائم نہیں رہتے۔

رکن اسمبلی آڈیو میں کہتے ہوئے پائے گئے اگر تو انسان کا بچہ (وزیراعلی) بنتا ہے ٹھیک ورنہ حلقے میں درگت لگاؤں گا، کوئی افسر بات سنتا ہے نہ ہی فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں، لوگوں کو کیا جواب دیں۔ خواجہ داود سلیمانی آڈیو میں کہتے ہیں کہ اگر بات نہ مانی گئی تو میدان میں انکے خلاف کھل کر سامنے آوں گا۔

خیال رہے آڈیو لیک کے معاملے پر پی ٹی آئی کی قیادت کو پریشانی کا سامنا ہے۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے ایک آڈیو میں تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بشری بیگم نے گھر کے اندر ایک لائن ڈرا کردی ہے، اس لائن کے اس پار کوئی نہیں جاسکتا، بشری بیگم نے عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ جب وہ آئیں گے تو اندر کوئی نہیں آئے گا۔

لیک آڈیو میں عظمیٰ کاردار تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ بھول جاؤ کہ اندر آؤ گے۔ بشریٰ بیگم نے عمران خان کو کہا ہے کہ میں آپکی سیاسی لائف میں نہیں آئونگی، بشریٰ بیگم نے اندر اپنا رعب برقرار رکھا ہے۔ خود عمران خان کہتے ہیں کہ جب میں گھر جاتا ہوں تو وہ بتا دیتی ہے کہ میں سارا دن کن معاملات سے گزرا ہوں۔   

مزیدخبریں