ریلوے افسران و ملازمین پر کورونا کے وار جاری

18 Jun, 2020 | 07:12 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) کرونا وائرس کے محکمہ ریلوے افسران و ملازمین پر وار جاری ہیں، محکمہ ریلوے میں اب تک 86افسران و ملازمین کرونا وائرس میں مبتلاء جن میں سے 5 ریلوے افسران جاں بحق ہوئے، چیف میڈیکل آفیسر ریلویز کی جانب سے کرونا وائرس کا شکار افسران و ملازمین کی فہرست مرتب کرکے سیکرٹری ریلوے بورڈ کو ارسال کر دی گئی۔

 کرونا وائرس کے محکمہ ریلوے افسران و ملازمین پر وار جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر ریلویز کی جانب سے کرونا وائرس کا شکار افسران و ملازمین کی فہرست مرتب کی لی، کرونا مریضوں کی فہرست سیکرٹری ریلوے بورڈ کو ارسال کر دی، محکمہ ریلوے میں کل 86افسران و ملازمین کرونا وائرس میں مبتلاء جن میں سے 5 ریلوے افسران جاں بحق ہوئے۔

کل مریضوں میں سے76ریلوے ملازمین جبکہ10فیملی ممبر کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔44 ملازمین صحت یاب جبکہ 37 ملازمین زیر علاج ہیں۔ کرونا مریضوں میں وزیر ریلوے شیخ رشید، لائیزون افسر ٹو منسٹر نور الدین، پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اکرام حیدر شامل ہیں، ریلوے حکام کے مطابق کرونا کا شکار افسران و ملازمین آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جا چکا ہے۔

 یاد رہے کہ  کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، لاہور میں  مزید19 اموات ہوگئیں، 95 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 419 ہوگئی، مصدقہ مریض 29 ہزار 819 ہو گئے اور پنجاب میں کورونا پازیٹو 58 ہزار سے زائد ہوگئے جبکہ ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 59 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3093 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 160118 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1202 اور سندھ میں 916 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 755 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں