(اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ حصول تعلیم میں رکاوٹ بن گیا، ٹیکسٹ بک بورڈ نےچھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک کی کتابوں کےسیل آرڈرز بند کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق چھٹی جماعت سےلے کر دسویں جماعت تک کی اشاعت شدہ کتابوں پرنجی پبلشرزکےکروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ٹھپ ہوگئی، بورڈ اپنےقوانین کےتحت پبلشرزکو بر وقت سیل آرڈرز دینےکا پاپند ہے، نجی پبلشرز کی جانب سےسیل آرڈرز کی اجازت کیلئے بورڈ کوسٹیکرز کی مد میں پیسوں کی ادائیگی بھی ہوچکی ہے، اس کے باوجود پبلیشرز کو کتابوں کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس سےطلباء کو پریشانی کا سامنا ہے، اردو بازار کھل جانےکےباوجود درسی کتابوں کی فروخت بند پڑی ہے.
ذرائع نےبتایا ہےکہ ایم ڈی بورڈ رائےمنظور ناصر کی ایماء پر درسی کتب کےسیل آرڈرز روکے گئے ہیں، دومہینوں سے درسی کتب کےسیل آرڈرز بند ہونے سے کتابوں کے تاجروں کومشکلات کا سامنا ہے، تاجروں نے وزیراعلی پنجاب سےاپیل کی ہےکہ تعلیم کی ترسیل میں رکاوٹ بننےپرایم ڈی بورڈ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب پیف کےتحت پرائیویٹ سکولوں کے21 لاکھ طلباء کو مفت کتابوں کی ترسیل شروع ،نصابی کتب کی تقسیم کا آغاز ضلع لاہور سےکردیا گیا۔ پیف نےپرائیویٹ سکولوں کو مفت کتابوں کی ترسیل کیلئےصوبےبھر میں باون مقامات مختص کیےہیں،لاہور کے276پرائیویٹ سکولز کے72 ہزار طلباء میں دو لاکھ کتابیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
پیف سکولوں کونصابی کتب مرحلہ وار تقسیم کی جائیں گی،جس کے تحت پہلےمرحلے میں 55لاکھ نصابی کتب مفت دی جائیں گی، اس سال پیف سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت سےسکولوں کو نصابی کتب فراہم کررہا ہے، متعلقہ عملے کوسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کی روشنی میں جلد از جلد کتابوں کی تقسیم کا عمل مکمل کرنےکی ہدایات جاری کی ہیں۔
،پیف حکام نےنصابی کتب کی تقسیم کےدوران کورونا وائرس سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنےکی ہدایت بھی کی ہے، پیف حکام کا کہنا ہےکہ لاہور میں پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کوکتابوں کی فراہمی ایک ہفتے میں مکمل کرلی جائےگی۔